وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء سول و عسکری قیادت نے شرکت کی جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ بھی شریک رہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی شرکت کیں۔
اجلاس میں ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعظم سے چاروں وزرائے اعلیٰ نے بھی ملاقات کیں اور وفاق اور صوبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے درپیش چلیجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا خوش آئندہ اور وقت کی ضرورت قرار دے دیا۔ کہا ایس آئی ایف سی اہم پلیٹ فارم ہے جیسے جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےغیرمعمولی کام کیا۔ پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کےراستےمیں رکاوٹیں دور کرنے کیلئےایس آئی ایف سی کا کلیدی کردارہے، ایس آئی ایف سی ملک کی " معاشی بحالی" کی جامع حکمت عملی کا مظہر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے، کونسل کا مقصد منصوبےکےتحت 'ایک حکومت' اور'اجتماعی حکومت' کا تصورفروغ دینا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا، بیرون ممالک سےسرمایہ کاروں کو'سنگل ونڈو' کی سہولت دی گئی ہے۔ اس منصوبےکےتحت وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کرنا ہے۔