سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن اور ریونیوایمپلائزسوسائٹی کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن اور ریونیو ایمپلائز سوسائٹی کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی ہدایت کردی۔ ریمارکس دیے کہ پرویزمشرف، پرویزالہٰی اور ملک ریاض اس معاملے میں مرکزی کردار ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پاکستان کے اصل مالک ہیں، میڈیاپر بھی ان کیخلاف کوئی خبرنہیں چلتی۔ یہ لوگ بہت طاقتور ہیں انہوں نےسب خریدا ہواہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے شہدا کے نام پر ڈی ایچ اے کی زمین آگے بیچنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ڈی ایچ اےکی قانونی حیثیت کیاہے؟ شہدا کا نام استعمال کرکے دھندا کررہے ہیں، شہدا، شہدا کرکے شہدا کے پیچھے چھپنا چھوڑدیں۔