فیصل آباد میں کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالککروڑوں مالیت کے نان کسٹم برانڈز کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
رپورٹس کے مطابق فیصل آبادمیں کسٹم حکام نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 29 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف برانڈز کے جوتے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم شدہ کروڑوں پروپے مالیت کے برانڈڈ جوتوں کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی ہے۔ کنٹینرز کو ضبط کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضبط کیے گئے سامان کی مالیت 29 کروڑ 20 لاکھ سےبھی زائد ہےسامان بیرون ملک اسمگلنگ کے لیے لے جایا جارہا تھا۔