بھارت میں انتہا پسندہندؤوں نے مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ آئے روز مسلمانوں کو مذہبی بنیاد پر تشددکا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں شیرپورکلاں کے بال وکاس ماڈل سینئر سکینڈری اسکول میں کے جی کے مسلمان طالب علم کو استاد کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
Horrific!
— زماں (@Delhiite_) September 23, 2023
LKG student brutaIIy beåten by teacher in Ludhiana school, causing serious injuries
- accused teacher tørtured him for 2 days
- Police took sou moto & Arrested Sri Bhagwan under Sections 323, 342, 506 IPC & under Section 75, 82 of the Juvenile Act… pic.twitter.com/5Ki4XGxK5r
ویڈیومیں ٹیچر چھوٹے بچے کے پیروں پر لاٹھی سے مارتے ہوئے نظر آ رہا ہے، جبکہ دو دیگر طالب علم اسے نیچے گرا رہے ہیں۔چھوٹا بچہ بار بار رحم کی اپیل کرتے ہوئے معافی مانگ رہا ہے ،بچے پر مبینہ طور پر ایک ہم جماعت کو پنسل سے زخمی کرنے کا الزام تھا۔
پنجاب اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے مداخلت کرتے ہوئے لدھیانہ کی پولیس کمشنر مندیپ سنگھ سدھو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واقعے کی فوری ازخود تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ 30 نومبر تک جمع کرانے کا کہا ہے۔
حملہ کے ذمہ دار استاد کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،