روس نے ماسکو سمیت ملک کے کئی علاقوں میں یوکرین کے درجنوں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے ماسکو سمیت ملک کے کئی علاقوں میں درجنوں ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
سب سے بڑا حملہ جنوبی روس کے علاقے کراسنودار میں ہوا جہاں ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا۔
روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جب کہ حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روس میں عام انتخابات ہو رہے ہیں جن میں صدر ولادیمیر پوٹن کی جیت یقینی ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے شمال مشرقی شہر خارکیف کے گورنر نے کہا کہ روس کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 بستیوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔