گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم کامیاب قرار پائے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابقن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم نے ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ حاصل کیئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ مخالف آزاد امیدوار بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کیئے ۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیابی پر ن لیگی کارکنوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ پھول کی پتیاں بھی نچاور کی گئیں ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے این اے 81سے آزاد امیدوار بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔بلال اعجاز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جن کی کامیابی کے بعد (ن) لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔آر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ سٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔