وزیر خوراک بلال یسین نے 2024 کیلئے گندم کی خریداری کیلئے پالیسی جلد مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
وزیرخوراک پنجاب کی زیر صدارت دربارہال سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، بلال یاسین نے سال دوہزارچوبیس کیلئےگندم کی خریداری کے حوالےسےپالیسی جلد مرتب کرنےکی ہدایت کردی۔ ان کاکہناتھا کابینہ کمیٹی جلد فی ایکڑباردانہ بارےپالیسی فائنل کریگی۔
وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ سرپلس گندم موجود ہے،مجوزہ قیمت اور سپلائی پرکڑی نظررکھی جائے، کابینہ کمیٹی جلد فی ایکڑ باردانہ بارے پالیسی فائنل کریگی، گندم خریداری مہم مکمل شفاف اورمیرٹ پریقینی بنائی جائے گی، باردانہ کی تقسیم کیلئے جلد درخواستیں وصول کی جائیں گی، گندم کی خریداری کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لے رہے ہیں، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ٹول فری کمپلینٹ نمبر دیا جائے گا، پنجاب بھر میں ماڈل بازاروں کی بھی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔