پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اور آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے شروع ہو جانے جارہے ہیں جس پر وزارت خزانہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹینڈبائی ارینجمنٹ کےتحت مذاکرات 14سے18مارچ تک جاری رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ پاکستان نےقرض پروگرام کےتحت آئی ایم ایف کےتمام اہداف پورے کر لئے،
آخری اقتصادی جائزےکی کامیاب تکمیل پرپاکستان کو1.1ارب ڈالرملیں گے،اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ آخری قسط کی حتمی منظوری دےگا۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ 3ارب ڈالرکا قرض پروگرام جولائی 2023 میں طے پایا تھا، آئی ایم ایف پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے ہی فراہم کرچکا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ میکرو استحکام مستقل کرنا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کےبعدپاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہو گی،
دوست ممالک نے کہا ہے امداد نہیں سرمایہ کاری کریں گے،پہلے کے مقابلے میں جی ڈی پی بہتر ہے،ایف بی آراصلاحات پرکام شروع کر دیا، ٹیکس بیس بڑھانےپرتوجہ دیں گے،آئی ٹی کی ساڑھے3 ارب ڈالربرآمدات متوقع ہیں،پی آئی اے کی نجکاری سےمتعلق درست سمت میں بڑھ رہےہیں۔