کویت کی گرینڈ مسجد نے عید کی نمازیں معطل کر دیں۔
کویتی حکام کےمطابق یہ اقدام موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا،تاکہ شہریوں کو حملوں سے محفوظ بنایا جاسکے۔
خلیجی ممالک میں کل عید الفطر منائی جائے گی،خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات نے بھی کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی پر پابندی عائد کی تھی۔





















