خیبرپختونخوا حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کر دیا۔
گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ اب ہیومن ریسورس مینجمنٹ کہلائے گا۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اب “سیکرٹری ہیومن ریسورس مینجمنٹ” کہلائیں گے، تمام سرکاری ریکارڈ میں نئی اصطلاحات کا اطلاق ہوگا۔





















