قومی اسمبلی نے ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ۔
ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس میں میں قرار داد پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے پیش کی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا ۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل کر ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ اور اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے قرارداد کی مخالف کرتے ہوئے کہا کہ جو قرارداد پیش کی گئی ہے اس سے ہم نے کوئی اتفاق نہیں کیا۔ شازیہ مری نے اپوزیشن کا رویہ افسوسناک قرار دیا ۔ جس پر پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان میں بحث و تکرار ہوگئی، اسی دوران ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا ۔