وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن اور عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
محسن نقوی پاکستان کے 49 ویں وفاقی وزیر داخلہ بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔
وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی کا سکریٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت دیگر سینئر حکام نے استقبال کیا جبکہ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔
وزیر داخلہ کو وزارت کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں قیام امن اور عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔