وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت میں سازگار تعلقات کےلیے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات جلد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جلد ملاقات کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کے مسائل پر وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور نے وزیراعظم شہازشریف اور صدرمملکت کے حلف برداری میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔
دوسری جانب کابینہ کے پہلے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ وفاق سے سیاسی و نظریاتی اختلاف رہے گا مگر ورکنگ ریلیشن رکھیں گے، ہماری معاشی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔ دوسری طرف ترجمان ن لیگ اختیار ولی خان نے کہا ہے ک ہوزیراعلیٰ علی امین خود وزیراعظم کیساتھ بیٹھیں گے تو معاملات درست ہو سکتے ہیں۔