وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا موجب فیکٹریاں پنجاب حکومت کے ریڈار پر آگئیں آلودگی کا موجب فیکٹریاں حکومتی ریڈار پر آگئیں۔
سینٸر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کےمطابق بہتر اٸیر کوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلاٸزڈ کرنے کا حکم دیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز انسداد سموگ کیلئے گراس روٹ لیول سے اقدامات اٹھانے پر سنجیدہ ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹاٸم لاٸن مقرر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فضاٸی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاٶن ہوگا۔
اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ ساٸن کرنے پر بھی اتفاق راۓ طے پایا۔
وزیراعلیٰ کے ماحول دوست ویژن کے تحت دھان کی فصل جلانے کی بجائے کرش مشینوں سے کرش کیے جانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا میکانزم لانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جاٸیں گے۔