ترجمان جیل خانہ جات پنجاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بجھوا دیا، جس میں کہا گیاہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی، میانوالی،اٹک اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں، جیلوں میں سیکیورٹی آڈٹ،بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیکنگ کے احکامات دیئے گئے ہیں ، جیل میں آنے جانے والے اہلکاروں کی سخت چیکنگ،بیرونی دیواروں پر خار دارتاریں نصب کرنے کا حکم دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں،حوالاتیوں کی ملاقات پر وقتی پابندی عائد کر دی گئی جبکہ جیلوں میں پولیس اور رینجرز کے دستوں کی فرضی مشقوں کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات سخت کرنےکا حکم
کہ جیلوں میں قیدیوں،حوالاتیوں کی ملاقات پر وقتی پابندی عائد کر دی گئی: ترجمان جیل خانہ جات
سماء نیوز لائیو دیکھیں:
Live stream is currently unavailable. Please check back later or visit our YouTube channel directly.