پنجاب حکومت نےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کوسکیورٹی تھریٹ کے باعث بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات سے روک دیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خط ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل کے پی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی تھریٹ کے باعث بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر 15 دن کیلئے پابندی لگائی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعلٰی کے پی کا دورہ اڈیالہ جیل ممکن نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل آنے کا پروگرام فی الحال ملتوی کر دیں،علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا پروگرام ری شیڈول کیا جائے۔