کراچی میں گزشتہ روز موچکو سے 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال اسمگلنگ میں گرفتار ملزموں میں سی ٹی ڈی کوئٹہ کا اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سی ٹی ڈی کوئٹہ کے اہلکار کانسٹیبل تاج محمد کیخلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔ گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار سے لائسنس یافتہ اسلحہ اور گولیاں ملیں۔ ملزم سے ملنے والا اسلحہ دیگر برآمدگی کے ساتھ ایف آئی اے کےحوالے کردیا گیا۔
ملزم کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کے قریب غازی خان نامی شخص سے ایرانی کرنسی لیتا اور کراچی لاکر سہراب گوٹھ پر ایک شخص کے حوالےکرتا۔ سی ٹی ڈی کوئٹہ کے اہلکار کو ہر بار کرنسی کی اسمگلنگ میں دو لاکھ روپے ملتے تھے۔






















