پاکستان نے ہالینڈ کےشہر ہیگ میں قرآن پاک بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے اشتعال انگیز واقعہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے،آزادی اظہار رائے یا احتجاج کی آڑ میں ایسا کوئی واقعہ قابل قبول نہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کے واقعات روکنے پر زوردیتے ہوئے کہا گیا کہ قرآن کی بیحرمتی کا واقعہ پاکستان سمیت او آئی سی رکن ممالک کی سفارتخانوں کے سامنے پیش آیا،حکومتوں کو اسلامو فوبیا اورمذہبی منافرت کے ایسے واقعات روکنے چاہئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی براداری اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرے،اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کام کیا جائے، یواین جنرل اسمبلی میں 15 مارچ 2022 کو منظور کردہ قرار دار پر عملدرآمد ہونا چاہیے،پاکستان نے نیدرلینڈ حکومت کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔