پشونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے بعض لوگوں نےکہاووٹ آپ کودینےکادل کرتاہے مگر پارٹی کاحکم کچھ اورہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ووٹ خریدا گیا نہ بیچا گیا۔
صدارتی الیکشن کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حمایت کرنے پر پی ٹی آئی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ووٹ خریدا گیا نہ بیچا گیا،بعض لوگوں نےکہاووٹ آپ کودینےکادل کرتاہے مگر پارٹی کاحکم کچھ اورہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمیں تعداد سے زیادہ ووٹ پڑے،کچھ ووٹ خریدنے پر یقین رکھنے ہیں،میں دوسری طرف ہوں،بانی پی ٹی آئی میرابچپن کایارہے،معاملہ پارلیمنٹ کے باہر خراب ہوا،پارلیمان کے معاملات کیوں عدالتوں میں لے کر جا رہے ہیں؟۔
محموداچکزئی نے کہا کہ مفاہمت آسان ہے اوراب بھی ممکن ہے،اسپیکرعقلمند ہوتا تو10روز کیلئے الیکشن روک سکتاتھا،ہمارےتحفظات دور کرنے میں کیا مضائقہ ہے؟وفاق،پنجاب میں سیاسی فضااچھےمستقبل کی نشاندہی نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے میاں صاحب سے معافی، ان کو چھوڑ کر کہہ رہا ہوں ہم چھوٹے مسائل بڑے ہیں،ایران کے کیا مسائل ہیں، افغانستان کیا کرریا ہے،ہماری عقل کا امتحان ہے،امریکہ اور پیوٹن ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں،ہمیں دیکھنا پڑے گا۔
صحافی کےسوال کہ آپ کو بلوچستان سے کیوں ووٹ نہیں ملے؟ کے جواب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شاید سو گئے ہوں،مولانا کا ووٹ ہمیں پڑنا چاہیے تھا۔