ملک کے بیشتر علاقوں میں نئے سلسلے کے تحت 11 مارچ تک بالائی علاقوں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا، آج سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق سندھ میں 10 اور 12 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 11 سے 14 مارچ کے دوران بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں، تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 10 مارچ کی شام سےشروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو24گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت ہے۔
دوسری جانب پنجاب بھرمیں 11سے14مارچ تک طوفانی بارشوں کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔