صدر آصف علی زرداری نے تمباکو اور نِکوٹین مصنوعات کو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
صدرمملکت نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی پر اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوان نسل کو نِکوٹین کے نشے سے بچانا قومی ذمہ داری ہے،تمباکو دل،پھیپھڑوں اورکینسرسمیت کئی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے، پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیاں انسداد تمباکو کیلئےمؤثرقانون سازی کریں،قوانین پرسختی سےعمل درآمد یقینی بنایا جائے،والدین، اساتذہ اور سماجی رہنما بھی آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔
صدرآصف علی زرداری نےکہاکہ تمباکو مصنوعات کےاستعمال کی حوصلہ شکنی قومی فریضہ ہے، تمباکو سے پاک پاکستان کےلیےحکومت، پارلیمنٹ اور معاشرے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔





















