پاکستان سپر لیگ کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں شادا ب خان 34 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ آغا سلمان 33 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، ان کے علاوہ حیدر علی 18 ، ایلیکس ہیلز 18 اور فہیم اشرف 12 رنز بنانے بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
اسلام آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ، کراچی کی جانب سے کیرن پولارڈ نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ جیمز وینس 29 اور ٹم سیفرٹ 26 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ تاہم ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطرہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیمل ملز 3 اور فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون میں ایلیکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان ، اعظم خان ، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ ، حنین شاہ اور ٹیمل ملز شامل ہیں۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود، ٹم سیفرٹ ، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ اور بلیسنگ مذربانی شامل ہیں ۔