سعودی عرب میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے، مجرمان قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
مجرمان نے نجی کمپنی میں ڈکیتی کے دوران چوکیدار کا قتل کیا تھا اور حکام نے تفتیش کے دوران انہیں گرفتار کیا۔
سعودی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی ، بعدازاں، سعودی اپیل کورٹ نےعدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔
اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد ملزمان کو سزائے موت دی گئی۔