فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اورپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مابین معدنیات کی کھوج کے سمجھوتے پر دستخط کردئیے گئے۔
6 مارچ کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اورپاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کےمابین معدنیات کی کھوج کے سمجھوتے پردستخط کی تقریب منعقد ہوئی،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان کےمعدنیات کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا۔
فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پاکستان پیٹرولیم لمٹیڈ کا اپنے متعلقہ شعبوں کے استعمال سے بلوچستان کے علاقے چاغی میں تحقیق کے لئے شراکت پر اتفاق کیا گیا۔
اس شراکت کامقصد عالمی معیار کے تانبے اور سونے کی دریافت کے منصوبے پر باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے،اس منصوبے کے تحت بین الاقوامی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔
یہ اشتراک پاکستان کے معدنیاتی شعبےمیں ترقی کی راہ ہموار کر کے ملک کو سماجی اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔