ایشین گیمز 2023 میں بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہانگزو میں جاری ایشین گیمز میں ویمن کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض 17 ، ندا ڈار 14 اور صدف شمس 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ نتالیہ پرویز نے 11 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکیں۔
بنگلہ دیشی باؤلر شونا اکتر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سنجیدہ اکتر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بنگلہ دیش نے 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا اور پاکستان کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Bangladesh Women beat Pakistan Women by five wickets
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 25, 2023
Read more ⤵️ https://t.co/xn9vA8Wlk2
شونا اکتر 14 ، شتھی رانی اور شمیمہ سلطانہ 13، 13 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان کی طرف سے ناثرہ سندھو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم نے میچ میں کامیابی کے بعد کرکٹ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
The Bangladesh Women’s Team won the first medal for the country in the 19th Asia Games after securing the bronze in the women’s cricket event. 🥉🇧🇩#BCB | #Cricket | #Womenscricket pic.twitter.com/FDOkZFwVg9
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 25, 2023
واضح رہے کہ بنگلہ دیش ویمنز نے 19ویں ایشیا گیمز میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیتا۔