یوم پاکستان کےموقع پر اعزازی شیلڈز اوردیگر تحائف کی تیاری کی جارہی ہے،،23 مارچ کے خصوصی موقع پر اعزازی شیلڈز،تحائف اور پریزیڈنٹ کیرج انتہائی محنت سے تیار کیے جاتے ہیں۔
یوم پاکستان کی خصوصی پریڈمیں استعمال ہونے والی اشیاء کی تیاری میں پاکستان کےمختلف شہروں سےتعلق رکھنے والےماہرین حصہ لیتے ہیں،یوم پاکستان کی پریڈ میں اپنا خاص کردارادا کرکے تمام ماہرین انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں۔
شیلڈ بنانے والے ماہرین نے اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ“ہم 23 لوگ کام کر رہے ہیں اورہم پورا سال انتظارکرتےہیں کہ یوم پاکستان آئے اورہم اپما فرض سرانجام دیں”
“جب ہم اپنےوالدین کے ساتھ ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ صدر پاکستان ہمارے تیار کیے ہوئےکیرج میں بیٹھے ہیں تو ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے”“23 مارچ کے لیے شیلڈ بنا کر یوم پاکستان کا حصہ بن کر ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے”
“ہمیں فخر ہوتا ہےکہ ہمارے ہاتھوں کا بنا ہوا کام ٹی وی پر پوری دنیا دیکھ رہی ہے”