الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل ہونے کے بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 145 نشستوں کی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 89 ہے، جے یو آئی کے 18 ارکان میں 7 جنرل،10خواتین اور ایک اقلیتی نشست شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ن لیگ کے 16 ارکان ہیں،7 جنرل،8 خواتین اور ایک غیر مسلم کی نشست ملی، پیپلز پارٹی کی صوبے میں 11 نشستیں، 4 جنرل، 6 خواتین اور ایک اقلیتی شامل ہیں۔
اے این پی کی صوبائی اسمبلی میں 2 ارکان، ایک جنرل نشست، ایک خاتون رکن ہے، تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی بھی 2 نشستیں،ایک جنرل اور ایک خاتون رکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2 نشستوں پر انتخاب نہیں ہوا، 4 کے نتائج روک رکھے ہیں، اسمبلی کے نتائج مکمل ہونے پر ایک اقلیتی نشست کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔