کمشنرکراچی نے رمضان سے قبل اشیاء خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر کردیں، قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق دودھ کی قیمت200 روپے فی کلو، چینی130 روپے فی کلو، فی کلو آٹا128روپے ،فائن آٹا 138 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔
فی کلو بچھیا کا گوشت بغیر ہڈی950،ہڈی والا800روپے، بکرے کا گوشت1700روپے فی کلو، فارمی زندہ مرغی 366 روپے،مرغی کا گوشت 598 روپے فی کلومقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت 502 روپے مقرر تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں چینی کی قیمت فی کلو130 روپے، فی عدد سمو سے کی قیمت33روپے، پکوڑا560 روپےفی کلو، کھجلہ اور پھینی 690روپے فی کلوقیمت مقرر ہوگی۔
فی کلو دال ماش495، مونگ242، مسور275 ، چنا204روپے، سفید جنا363، کالاچنا182 ،بیسن209روپے فی کلو میں فروخت کیا جائے گا۔