پنجاب کابینہ میں شامل وزرا آج حلف اُٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق کابینہ حلف برداری کیلئےگورنر ہاوس میں انتظامات مکمل کر لیے گئےہیں، حلف برداری کی تقریب شام پانچ بجےہوگی،گورنرپنجاب بلیغ الرحمن صوبائی وزرا سے حلف لیں گے، پنجاب کابینہ میں 25 وزراء اور معاونین خصوصی کو شامل کیا گیا۔
پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دی، مریم اور نگزیب کو پنجاب کی سینئر وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ،وائلڈ لائف اورماحولیات کی وزیرہوں گی، عظمیٰ بخاری کو اطلاعات،طاہر سندھو اقلیتی امور کے وزیر ہوں گے،فیصل کھوکھر اسپورٹس ،بلال اکبرٹرانسپورٹ کا قلمدان سنبھالیں گے۔
عاشق حسین کرمانی زراعت،کاظم پیرزادہ ایریگیشن کاقلمدان سنبھالیں گے، خواجہ سلمان رفیق اسپیشلائزہیلتھ، عمران نذیرپرائمری ہیلتھ کےوزیرہوں گے،ذیشان رفیق کو بلدیات ، بلال یاسین خوراک کی وزارت سنبھالیں گے۔