الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختون خوا کی خواتین کی 8 مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کے پی کے کی خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی ثوبیہ شاہد، غزالہ انجم ، شہلا بانو اور شاہین کو دی گئیں ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کی نعیمہ کشور خان اور صدف احسان کو بھی مخصوص نشست دیدی گئی ۔ پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور نعیمہ کنول قومی اسمبلی کی رکن بن گئیں ہیں ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ سنا یا تھا ۔