آزاد کشمیرمیں ہونے والی بارش اور برفباری سے نقصانات کی تفصیل سامنے آگئی۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق آزادکشمیرمیں بارش اور برفباری کے دوران مختلف واقعات پیش آئے،جس میں5افرادجاں بحق،2زخمی ہوگئے۔
ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق 40رہائشی مکانات مکمل تباہ،148کوجزوی نقصان پہنچا،دوکانوں سمیت مختلف نوعیت کی37عمارات کوبھی نقصان پہنچا۔
حکام کےمطابق وادی نیلم کےبالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے قریبی آبادیوں کا زمینی رابطہ ٹوٹ گیا،اس کے علاوہ وادی لیپہ کی سڑک بندہونےسےزمینی رابطہ منقطع ہے۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق حویلی میں حاجی پیر،خورشیدآباد،ہلاں کی سڑکیں بند ہیں ،جبکہ سیاحتی مقامات کی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مقامی افراد کومشکلات کا سامنا ہے۔