امریکہ کی ریاستی سپریم کورٹ نے کولوراڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریاستی سپریم کورٹ کو صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دینے کااختیار حاصل نہیں ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہیں ۔اب کوئی دوسری ریاست ٹرمپ کو آئین میں بغاوت کی شق کا استعمال کرتے ہوئے صدارتی ووٹنگ سے نہیں روک سکتی۔
امریکی عدالت کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ ریاستوں کی سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرسکتیں کہ کوئی صدارتی امیدوار نااہل ہے۔سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر کولوراڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن صدارتی امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ریاستوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص بغاوت میں ملوث ہو بھی تو اسے وفاقی دفتر خاص طور پر ایوان صدر کے لیے نااہل قرار دینے والی شق نافذ کی جائے۔