پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں پندرہ وزراء ایک سے دو روز میں حلف اٹھائیں گے۔ابتدائی طور پر کابینہ کے اراکین کی تعداد پندرہ ہوگی ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں ہو گی ۔
مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورجنگلات کی وزارت ملنے کا امکان ہے ۔عظمیٰ بخاری صوبائی وزیر اطلاعات جبکہ خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ کے وزیر ہوں گے۔بلال یاسین خوراک اور مجتبیٰ شجاع ایکسائز کے وزیر ہوں گے۔ مریم نوازکی ابتدائی کابینہ میں خالد ججہ محکمہ انہار کے وزیر ہوںگے ۔
فیصل ایوب ہاؤسنگ اور اسپورٹس کے وزیر ہوں گے ۔ سلمان نعیم ، راناسکندر حیات بھی15رکنی کابینہ میں شامل ہونگے۔ رانا ثنا پنجاب کابینہ میں شامل ہونگے یا وفاقی وزیر بنیں گے اس پر غور جاری ہے ۔
مریم نوازکی کابینہ میں پرویز رشید کومشیربنائےجانےکاامکان ہے جبکہ چوہدری شجاعت حسین کےبیٹےشافع حسین کوبھی وزارت دی جائےگی۔