ری پبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ریپبلکن پرائمری میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کی 2024 کی مہم میں نکی ہیلی نے واشنگٹن ڈی سی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے اور سابق صدر کے خلاف یہ ان کی پہلی فتح ہے۔
نکی اپنی آبائی ریاست جنوبی کیرولینا میں ٹرمپ سے ہار گئی تھیں، لیکن وہ امریکی تاریخ میں ریپبلکن پرائمری جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ ریپبلکن پرائمری، نکی ہیلی کو ٹرمپ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست
تاہم، ٹرمپ کو ہیلی پر واضح برتری حاصل ہے اور امکان ہے کہ نومبر کے انتخابات میں ان کا جو بائیڈن سے مقابلہ ہو گا۔
اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر ہیلی نے 62.9 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ٹرمپ کو 33.2 فیصد ووٹ ملے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مقامی پارٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ 2 ہزار 35 ریپبلکنز نے پرائمری میں حصہ لیا۔