قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی کے خلاف اپیل دائر کر دی ۔
ذرائع کے مطابق حارث روف کی اپیل کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ معطلی ختم ہونے کا امکان ہے ، حارث رؤف کی اپیل کا جائزہ پی سی بی قانونی طورپر دیکھ رہا ہے، حارث نے اپیل میں دورہ آسٹریلیا سے دستبرداری کی وجوہات سے تفصیلی آگاہ کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ حارث روف کاسینٹرل کنٹریکٹ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد معطل کر دیا گیا تھا ، حارث روف اپنے جوابات کے باعث اپنی عد م دستیابی پر بورڈ کو مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے جس کے پیش نظر سخت قدم اٹھای گیا تاہم اب انہوں نے اپیل میں اپنی وجوہات تفصیلی انداز میں بیان کی ہیں جس کے بعد ان کی بحالی کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔