ملک بھر کی طرح کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل ہی اشیا خوردونوش کےدام بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ دالوں اور سبزیوں کی دام بھی دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔
کراچی میں دال چنا 200 روپے سے بڑھ کر270 روپے، کھلاخوردنی تیل 390 سے بڑھ کر420 روپے لیٹر، پیاز200 اور آلو70 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ مرغی کا گوشت 720، گائے کا گوشت 1400روپے کلوہوگیا۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی سبزیوں کی دام بھی دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں جس سے سبزیوں کی خریداری کرنے آئے شہری پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔
دوکاندار سرکاری ریٹ نظر انداز کر کے مانے دام وصول کرنے لگے، لہسن 700 روپے، ادرک 480 روپے، شملہ مرچ300 روپے کلو، ہری مرچ 300 روپے بھنڈی 270 روپے، پیاز150 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔
دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد کے باعث بیسن ، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور سمیت متعدد شہروں میں بیسن 100روپے اضافہ کے ساتھ دو سوروپے سے 3سوروپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150روپے فی کلو جبکہ پرچون میں160روپے فی کلو ہوگئی ہے اس طرح مختلف قسم کی کھجوروں کی قیمت بھی تین سوسے چار سو روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔