صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نےایم پی اے ثوبیہ شاہد کےساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔
شہبازشریف سےکے پی اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں شہباز شریف نےکہا خواتین کی عزت واحترام کےمنافی رویہ رکھنےوالوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کی ذمہ داری ہےکہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ ثوبیہ خان کوڈرانےاوردھمکانےوالوں نےپشتون کلچراورروایات کی توہین کی، پی ٹی آئی والےعزت، احترام، تہذیب کےالفاظ سے ناواقف ہیں، سیاسی مخالف خواتین کی عزت واحترام کےمنافی رویہ اختیارکرنےوالوں سےنمٹناجانتےہیں، خواتین کوبااختیاربنائیں گے۔
اس موقع پر ثوبیہ شاہد نےنامزد وزیراعظم کی جانب سے حمایت پرشکریہ ادا کیا۔