جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہےکہ ایم کیوایم،اخترمینگل سمیت دیگرنے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کا فیصلہ کیا،پیپلزپارٹی نےآخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پرزوردیا،ملک میں انتخابات فروری کے آخرتک ہوں گے۔
لاہورمیں سینئرصحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاموجودہ صورتحال میں فوری الیکشن ناگزیر ہیں،جوحالات ہیں قبائلی علاقوں میں الیکشن مہم چلانا مشکل ہے،جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصورہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا الیکشن کےمعاملے پرپیپلزپارٹی آخری وقت میں فیصلے سے پھر گئی تھی،پیپلزپارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اسوقت الیکشن ہو جاتے۔
مولانا فضل الرحمان نےکہا پی ٹی آئی چیئرمین لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اورہے،پی ٹی آئی کواس لئے لایا گیا کہ ملک کو معاشی طور پرکمزرو کیا جائے۔