متحدہ عرب امارات فیول پرائس کمیٹی نے مارچ کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹرنئی قیمت 3.03 درہم ہو گی جبکہ فروری کے مہینے میں قیمت 2.88 درہم تھی ایسے ہی سپیشل 95 کی فی لیٹر قیمت بھی 2.76 درہم سے بڑھا کر 2.92 درہم کر دی گئی ہے ۔
ای پلس کیٹیگری پٹرول قیمت میں بھی 0.16درہم کا اضافہ کر دیا گیاہے جس کی نئی قیمت 2.85 درہم ہو گی جبکہ فروری میں یہ 2.69 درہم پر فروخت ہو رہا تھا ۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 0.17 درہم کا اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 3.16 درہم ہو گی ۔
یاد رہے کہ پاکستان روپے میں ایک درہم تقریبا 76 روپے کا ہے جس کے حساب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت تقریبا 230 روپے بنتی ہے ۔