وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنرجین میریٹ نے ملاقات کی اور مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کے طلبا کے لئے اعلیٰ برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ بڑھا نے پر تبادلہ خیال کیا ۔ مریم نواز نے برٹش ہائی کمشنر کو گورنس اور شفافیت پر اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں۔ آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے جبکہ لاہور میں آئی ٹی ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔