سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے مستعفی جج مظاہر اکبر نقوی کیخلاف شکایات پر کارروائی مکمل کر لی۔ تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔
سپریم کورٹ کے مستعفی جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی مکمل کرلی گئی جبکہ تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔ اجلاس میں جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصورعلی شاہ بطورممبرکونسل شریک ہوئے۔
چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہم نے متعدد بار مظاہر نقوی کو گواہان پر جرح کا موقع دیا مگر وہ نہیں آئے۔ جواب میں خط لکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے وہ اپنے خلاف کارروائی سے آگاہ تھے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ مظاہر نقوی کیجانب سے لکھا گیا ایک لمبا چوڑا خط ہمیں وصول ہوا ہے، خط میں کہا گیا ہے مظاہر نقوی کونسل کارروائی میں شریک نہیں ہونگے، اس کا مطلب ہے مظاہر نقوی کےعلم میں ہےکونسل کارروائی چلا رہی ہے۔