نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت میں4 .13 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنانس ڈویژن نےپٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں4 .13 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ،اور اس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت279روپے75پیسےہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسےفی لٹر پربرقرار رہے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے 15 روز کیلئے ہوگا۔