پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمجوزہ ردوبدل سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی تجویز دی گئی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ابتدائی ورکنگ تیار کرلی گئی ہے ، جوآئل اینڈ گیس ریگولیٹر اٹھارٹی (اوگرا) کل حکومت کو ارسال کرے گی ۔
ذرائع نے بتایا کہ ورکنگ پیپر کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 192 روپے17 پیسے سے بڑھ کر 195روپے 61پیسے ہوگئی ہے۔جس کے باعث پٹرول کی قیمت میں 3روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 206روپے 75پیسے سے بڑھ کر 207روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 1روپے کااضافے کاتجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری قیمت 177روپے 70پیسے سے بڑھ کر 178روپے 52پیسے ہوگئی ہے ، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے کی کمی تجویز کی گئی ہے ،اسی طرح لا ئٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے کی کمی کی تجویز کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ قیمتوں میں حتمی روبدل کا اختیار وزارت خزانہ کے پاس ہے، وزارت خزانہ ریونیو دیکھ کر قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرے گی، جس کی منظوری نگران وزیر اعظم دیں گے۔