ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 6 کروڑ32 لاکھ ڈالرزکی کمی ریکار ڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کےسرکاری ذخائرمیں 6 کروڑ32 لاکھ ڈالرزکی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد ذخائرکی مجموعی مالیت7ارب94کروڑ96لاکھ ڈالرز ریکارڈکی گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر میں 39لاکھ ڈالرزکااضافہ ہوا ہے اور کمرشل بینکوں کےذخائر5ارب 8کروڑ89 لاکھ ڈالرزہوگئے، جبکہ مجموعی ملکی ذخائر13ارب 3کروڑ85لاکھ ڈالرکی سطح پرہیں۔