نمبیا کے بیٹر جان نکول لوفٹی ایٹن نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزی ترین سینچری بنا کر گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔
تفصیلات کے مطابق نمبیا کے جان نکول نے نیپال کے خلاف میچ کے دوران 33 گیندوں پر 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تیز ترین سینچری سکور کی ۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
جان نکول نے نیپال کے خلاف میچ میں 101 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا ، نیمبیا نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 186 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جان نکول نے بیٹنگ کے علاوہ باولنگ کے میدان میں بھی کارکردگی دکھائی اور 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تیسری تیز ترین سینچری بنانے والوں میں جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا شامل ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 35، 35 گیندوں پر سرانجام دیاہے ۔