مالی سال 2024،25 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 32 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی فہرست جاری کردی۔
الیکشن کمیشن نے سیدعلی موسیٰ گیلانی، سید عبدالقادر گیلانی، سائرہ تارڑ، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی کی رکنیت معطل کردی۔ گوشوارے جمع کرانے تک معطل ارکان پارلیمان کارروائی میں شریک نہیں ہوسکیں گے، گوشوارے جمع ہوتے ہی معطل ارکان کی رکنیت بحال ہو جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 50، سندھ اسمبلی کے 33 ارکان، خیبرپختونخوا اسمبلی 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔ گوشوارے جمع نہ کروانے والے 9 ارکان سینٹ کی رکنیت بھی معطل ہوگئی۔






















