آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے وینیوز پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کو منانے کےلیے آئی سی سی کا وفد ڈھاکا کا دورہ کرے گا۔۔ ملاقات میں بنگلادیشی بورڈ کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہے۔ کہا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں نہیں کھیلیں گے۔ بنگلادیشی ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلنے کی خواہشمند ہے۔
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل کا کہنا ہے ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔





















