ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا جس میں 4 کروڑ 58 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔
انسداد پولیو ٹیمیں آج سے 3 مارچ تک بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی جبکہ پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ 25 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ 35 ہزار جبکہ خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع میں 77 لاکھ 2 ہزار سے زیادہ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔
بلوچستان میں 26 لاکھ 55 ہزار سے زائد اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔
گلگت بلتستان میں دو لاکھ 82 ہزار اور آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 42 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
سربراہ پولیو پروگرام پنجاب خضر افضال کے مطابق صوبے میں 2 لاکھ پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں، پنجاب سال 2020 سے پولیو کیسز سے پاک ہے اور مثبت ماحولیاتی نمونوں میں بھی کمی آرہی ہے، آبادی کی نقل مکانی سے پنجاب میں وائرس دوبارہ آسکتا ہے۔