محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہےگا،اسلام آباد میں آندھی و جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،مری، گلیات، شمالی علاقہ جات اور بالائی کے پی میں بھی آج شام اور کل برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی بلوچستان میں برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں پھنسنےکا خدشہ ہے،گوادر،کیچ، پنجگور اور آواران میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔