مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کو پنجاب میں اکثریت ملی اورمرکزمیں مخلوط حکومت بنانا پڑی،پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے شکر گڑھ خان باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا،ن لیگ کو پنجاب میں اکثریت ملی اورمرکزمیں مخلوط حکومت بنانا پڑی،پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کرینگے،عوام سےکیے گیے وعدے پورے کرنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگائیں گے۔
لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مسترد کردیاپی ٹی آئی کو کے پی کے میں مینڈیٹ ملا ہےپی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار اداکریںملک میں پی ٹی آئی نے انتشار یا افراتفری پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گاپاکستان کے امن اور سکون اور استحکام کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاے گی۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو معاشی چیلجنز کا سامنا ہےملک کر سب نے گرداب سے نکالنا ہےملک میں صنعت،زراعت اور برآمدات کو بڑھانا ہےملک میں انتشار پھیلانے والے دشمن کے اعلی کار ہونگےآئی ایم ایف کو خط لکھنے کا عمران کا دعوی ملک کے ساتھ دشمنی ہےیہ امداد رکوانے کی کوشش دوسری بار کی گئی۔